ہندوستان کے ساتھ جنگ متبادل نہیں:پاکستان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

نیویارک – (یواین آئی)پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنےکےلئے بات چیت کا راستہ ہی مناسب ہے،مسائل کے حل کےلئے جنگ کوئی متبادل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں یہاں پہنچے مسٹر قریشی نے ’الجزیرہ نیویارک نیٹ ورک ‘ سے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے ہندوستان -پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اپنے وزیراعظم عمران خان کی 26جولائی کی تقریرکا ذکر کیا جس میں مسٹر خان نے کہا تھا،’’آپ اگر ایک قدم آگے بڑھاتے ہیں تو ہم دو قدم بھڑیں گے۔‘‘انہوں نے نئی حکومت کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ مثبت اور پر امن بات چیت کےلئے اپیل کا بھی ذکر کیا۔

الجزیرہ نیٹ ورک نے مسٹر قریشی کے حوالے سے کہا،’’ہم نے جو قد اٹھایا،ہم سمجھتے ہیں کہ وہ دانش مندی پر مبنی تھا۔دو نیوکلیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کیسے ٹھیک کئے جائیں ۔جنگ اس کا متبادل نہیں ہے۔فوجی کارروائی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔صرف بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔‘‘