یمنی فوج کی کارروائی میں صرواح میں 8 حوثی باغی ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

صنعاء،( اے یوایس)یمن کی سرکاری فوج نے ہفتے کے روز مآرب گورنری کے مغرب میں صرواح کے مقام پرایک کارروائی کے دوران 8 حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا۔ جھڑپ میں متعدد باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صرواح کے مقام پر ایک جھڑپ میں 8 حوثی شدت پسند مارے گئے جب کی 6 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حوثی صرواح میں سر کاری فوج کے ایک کیمپ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے صرواح میں متعدد مقامات حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے بھی شدید گولہ باری کی گئی۔