یمن: بحیرہ احمر میں 18 ماہی گیروں کا قتل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-September-2018

صنعا – (رائٹر) یمن کے الخوخہ علاقے میں بحیرہ احمر بندرگاہ میں جنگی بحری جہاز سے ماہی گیری کشتی پر کئے گئے حملے میں 18 ماہی گیروں کو قتل کردیا گیا۔

ماہی گیروں کے خاندان کے ارکان نے بتایا کہ جنگی جہاز کی جانب سےکئے گئے حملے میں کشتی پر سوار صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔

سعود عرب کی قیادت میں اتحاد نے کشتی پر حملہ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ماہی گیروں پر ایک نامعلوم بحری جنگی جہاز سے فائرنگ کی گئی جس میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔

اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا”اتحادی افواج یقین کرتی ہے کہ اتحاد کی بحریہ کی طرف سے الخوخہ بندرگاہ میں ماہی گیری کرنے والی کشتیوں کو نشانہ بناکر کئے گئے حملوں کی کچھ میڈیا کی خبریں بے بنیاد ہے“۔انہوں نے حوثی باغیوں پر ماضی میں اس طرح کے حملہ کرنے کا الزام لگایا۔