2اکتوبر تک بیت الخلا کی تعمیر کاکام مکمل کرایا جائے: رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

رانچی (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے ریاست میں زیر تعمیر اور خالی پڑی سبھی سرکاری عمارتوں کو نشان زد کرنے اور ان کی موجودہ اہمیت کا جائزہ لے کر سی ایم او کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہر ضلع کے ڈی ایم سے ایک ہفتے کے اندر ایسی عمارتوں کی رپورٹ طلب کی ہے۔ ہزاری باغ کے منوج گپتا نے کھیر گائوں میں 2010 سے نیم تعمیر شدہ مائنوریٹی ہاسٹل کا معاملہ وزیراعلیٰ کے سامنے رکھتے ہوئے یہ بات اٹھائی تھی۔ جس پر وزیراعلیٰ نے یہ حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوچنابھون کے کانفرنس ہال میں جن سنواد پروگرام کے تحت منعقد سیدھی بات میں مختلف ضلعوں سے آئے شکایت کنندگان اور افسران سے سیدھی بات کی۔ وزیراعلیٰ نے بیت الخلا کی تعمیر 2 اکتوبر تک ہر حال میں پورا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت رقم مہیا کرانے کے باوجود بیت الخلا کی تعمیر نہ کرائے جانے کی شکایت چندن پردھان کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے مشرقی سنگھبھوم کے ڈی ایم سے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر سبھی بیت الخلا کی تعمیر کاکام مکمل کرایا جائے۔