اتر پردیش

آج سے الہ آباد کا نام ہوگا- پرياگ راج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

لکھنؤ – (یواین آئی) اتر پردیش کی حکومت نے آج الہ آباد کا نام بدل کر پرياگ راج کر دیا ۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کو یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں الہ آباد کا نام بدل کر ’پرياگ راج‘ کئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

مسٹر یوگی نے گزشتہ ہفتہ سنتوں کےمطالبہ پر الہ آباد کا نام ’پرياگ راج‘ کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس نام پر منگل کو کابینہ نے مہر لگا دی۔

وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ الہ آباد کا نام بدل کر پرياگ راج کرنے سے متعلق تجویز کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد الہ آباد کو اب پرياگ راج کے نام سے جانا جائے گا۔نئے نام سے متعلق کارروائیوں کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

قابل غور ہے کہ حال ہی میں الہ آباد میں ہونے والی ’ کمبھ مارگ درشک منڈل‘ کی میٹنگ میں بھی یہ مسئلہ اٹھا تھا۔ الہ آباد کا نام پرياگ راج کئے جانے کا مطالبہ عرصے سے کیا جارتھا۔

گورنر رام نائک نے بھی نام تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔پیر کو ہی حکومت نے یہ تجویز تیار کر لی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper