اتر پردیش

آندھراپردیش کی لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخاب کی ضرورت نہیں :کمیشن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

نئی دہلی – (یواین آئی)انتخابی کمیشن نے آج واضح کیاہے کہ آندھراپردیش کی پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کے اعلان کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ موجودہ لوک سبھا کی میعاد 3،جون 2019کوختم ہورہی ہے جو ایک سال سے کم ہے ۔

کمیشن نے کہاکہ عوامی نمائندگی قانون 1951کی دفعہ 151اے کے تحت لوک سبھا یااسمبلی کے انتخابات سیٹوں کے خالی ہونے کے چھ ماہ کے اندر کرائے جاتے ہیں بشرطیکہ ایوان کی میعاد ایک سال باقی ہو۔

کمیشن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ آندھراپردیش کی یہ سیٹیں 20جون 2018کو خالی ہوئی تھیں جبکہ کرناٹک کی سیٹیں بیلاری اور شموگا 18مئی کو اور مانڈیا کی سیٹ 21مئی 2018کو خالی ہوئی تھی ۔لوک سبھا کی میعاد تین جون تک ہے ،اس لئے کرناٹک کے معاملہ میں تین جون تک ایک سال پوراہوجائیگا لیکن آندھراپردیش کے معاملہ میں ایک سال پورانہیں ہورہا ہے ۔

بیان میں یہ وضاحت میڈیا میں شائع ان خبروں کے مدنظر کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ کرناٹک سے لوک سبھا کی تین سیٹوں کے ضمنی انتخاب کا اعلان توہوا لیکن آندھراپردیش سے لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اعلان نہیں ہوا۔

About the author

Taasir Newspaper