اجے دیوگن نے فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے آج تک نہیں دیکھی ،کاجل کا انکشاف

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

ممبئی۔(یو این این )بالی وڈ اسٹارز کاجول اور شاہ رخ خان کی 1995 میں ریلیز ہونے والی مشہورِ زمانہ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کس نے نہیں دیکھی ہوگی لیکن کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے یہ فلم آج تک نہیں دیکھی ۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاجول نے بتایا کہ ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘یہ میری وہ فلم ہے، جو اجے نے ابھی تک نہیں دیکھی۔ میں نے بہت مرتبہ ان سے یہ سوال پوچھا ہے لیکن انہوں نے مجھے کبھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔اجے نے مجھے کہا کہ اس کی ایک وجہ ہے، لیکن میں وہ تمہیں نہیں بتاؤں گا۔کاجول کا مزید کہنا تھا، ‘فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کو دیکھ کر بہت سے جوڑوں نے اْسی انداز میں شادی کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ وہ لوگ جن کی دوستی تھی، وہ بھی اس رومانٹک فلم سے اتنا متاثر ہوئے کہ انہوں نے بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ کاجول اپنی فلم ‘ہیلی کاپٹر ایلا’ میں مصروف ہیں، شاہ رخ خان اب فلم ‘زیرو’ میں نظر آئیں گے، جس میں وہ ایک بونے شخص کا کردار نبھائیں گے جبکہ اجے دیوگن فلم ‘تانا جی: دی اَن سنگ واریئر’ میں مصروف ہیں۔