ریاست

اسلحہ کے زورپر سماج دشمن عناصر نے کیالوٹ مار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

دربھنگہ۔(محمد شاداب انجم)منگل کی رات صدر تھانہ کے لوآم گاؤں میں محمد انس حسین کے گھر پہ تقریباً ایک درجن ڈاکوؤں نے گھس کر ہتھیار کے بل پر گھر کے مالک اور اسکے پریوار کی جم کر پٹائی کی، اور دو ہزار نقد کے ساتھ لاکھوں کے زیورات لوٹ لئیے،مخالفت کرنے پر گھر کے مالک کا بایاں ہاتھ توڑ دیا، اور چاقو گھونپ کر زخمی کردیا، جس کاعلاج DMCH ہاسپٹل میں چل رہا ہے۔ ڈاکوؤں نے تین بجے تک جم کر لوٹ مار کی ،تینوں کمروں کی جم کر تلاشی لی، اور انس کی آنگن میں ایک درخت سے باندھ کر خوب پٹائی کی ، جب انس نے جان بخشنے ، اور بدلے میں گھر میں جو کچھ ہے، اسے لیجانےکی بات کہی، تب انہوں نے انس کی جان بخشی،گھر سے دو ہزار نقد اور لاکھوں کے زیورات لیکر ڈاکو بھاگ گئے۔ صدر تھانہ کی پولیس نےجائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ، تھانہ کے صدر راجن کمار نے بتایا کہ معاملے کی جانچ ہو رہی ہے اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper