اسٹیو وا کو سب سے زیادہ فکر اپنی اوسط کی ہوتی تھی:وارن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

سڈنی،(یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق عالمی شہرت یافتہ اسپن بالر شین وارن نے اپنی نئی کتاب میں سابق کپتان اسٹیو وا کو خود غرض قرار دے دیا۔شین وارن کی اسٹیو وا سے پرانی دشمنی ہے اور وہ ابھی تک ان کی جانب سے خود کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کو فراموش نہیں کرپائے ۔ وارن نے اپنی کتاب میں تحریر کیاکہ جب اسٹیووا نے 1999 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف انھیں چوتھے ٹسٹ کی الیون سے ڈراپ کیا تو انھیں شدید مایوسی ہوئی تھی۔سابق اسپن ماسٹر نے مزید کہا کہ میں جتنے کپتانوں کے ساتھ کھیلا ان میں سب سے زیادہ خودغرض اسٹیووا ہی تھے ، جنھیں سب سے زیادہ فکر اپنی 50 سے زائد کی ا وسط کی ہی ہوتی تھی۔