ریاست

اسکول جارہے ٹیچر کوبس نے ماری ٹکر،حالت نازک،پٹنہ ریفر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

موتیہاری(محمداکرم) چڑیا تھانہ کے میرپور گاوں کے نزدیک صبح قریب ایک تیزرفتار بس نے موٹر سائیکل سے اسکول جارہے ٹیچر کوٹکر ماردی جس سے وہ طرح زخمی ہوگئے جس موتیہاری رحمانیہ اسپتال کے ڈاکٹروں پٹنہ ریفرل کردیا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق ڈھاکہ حلقہ کے سیسہنی گاوں کے رہنے والے مولانا ذکراللہ جو ہر روز کی طرح موٹر سائیکل سے چڑیا حلقہ کے مادھوپور سرکاری اسکول جارہے تھے کہ میرپور گاوں کے نزدیک سیت بسنت نامی بس نے ٹکر ماردی جس سے وہ طرح زخمی ہوگئے۔موقع پر پہنچی چڑیا تھانہ کی پولس نے ڈھاکہ ریفرل اسپتال داخل کیا جسے ڈاکٹروں موتیہاری بھیج دیا۔رحمانیہ میڈیکل سنٹر کے ڈاکٹروں نے حالت کو نازک دیکھتے ہوئے پٹنہ ریفرل کردیا۔مولانا زکراللہ مدرسہ منبع العلوم کے سابق سینئر استاد ہے تمام محبان سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی گزارش کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper