اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کے لئے اےآئی ایم آئی ایم کامظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

ستیامڑھی(اشیاق عالم) ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے مختلف ضلعوں میں اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کرائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں سیتامڑھی ضلع میں بھی اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کی مانگ لگاتار کی جارہی ہے۔ تعمیر میں تاخیر سے مقامی طلبا میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں کل آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کےیوتھ ضلع صدر کامل رضاخان نے ضلع کے مہسول چوک پر مظاہرہ کیا۔ اور حکومت سے جلد از جلد ہاسٹل کے تعمیر کے سلسلے میں کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے حزب مخالف آرجے ڈی اور کانگریس کو بھی اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایاہے۔ اور کہا ہے کہ ان پارٹیوں نے بھی اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کے سلسلے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دی ہے۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں پر صرف اقلیتوں کے نام صرف سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں صرف ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہیں اقلیتوں کے فلاح میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یوتھ ضلع جنرل سکریٹری رام بابو ، اور یوتھ ضلع نائب صدر راجا رام کشواہا نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں دلتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے ساتھ بھی آزادی کے بعدسے ہی امتیازی سلوک کررہے ہیں اس کے لئے مرحلے وار تحریک چلائی جائے گی۔ یوتھ ضلع جنرل سکریٹری محمد نوشاد راعین نے کہا کہ ہمیں بھیک نہیں حق چاہئے۔ اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کا عمل جلد از جلد شروع کیاجائےنہیں تو اس کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر محمد اخلاق ، محمد خورشیدعالم، محمد محاذ حسن، محمد صدام ، بادشاہ خان، محمد ساجداخترکان، سلمان خان، للیت رام، راکیش کشواہا، ستیندر راؤ سمیت بڑی تعداد میں درجنوں لیڈران موجودتھے۔