امریکہ کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے: شاہ محمود قریشی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-October-2018

واشنگٹن ،( اے یو ایس) پاکستا ن کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے امریکی وز یرخارجہ مائیک پومپیو سمیت اعلیٰ امریکی عہد ے داروں سے ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ ہمیں اعلیٰ امریکی حکام تک رسائی نہیں تھی اور ان کی جانب سے شکا ئتو ں کے انبار تھے، لیکن اب صورت حال تبد یل ہو چکی ہے۔ اعلیٰ حکام سے ہماری ملا قاتیں جاری ہیں اور ہمیں ان تک اپنا موقف پیش کر نے کا موقع مل رہا ہے۔وزیر خارجہ قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارے قوانین کا احترام کیا جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغا نستان کے معاملے میں پا کستان کی مدد کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں پائید ار امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ کیونکہ پاکستان کا استحکام افغانستان کے استحکام سے جڑا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ قریشی کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کے معاملے میں امریکہ سے پاکستا ن کا طویل عر صے سے تعلق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بیرون ملک پا کستانیوں کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اب حالات سازگار ہیں اور اورسیز پاکستانی ان کی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں ۔