آئی سی سی نے بدعنوانی پر سری لنکا کے صدر کو دی جانکاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-October-2018

کولمبو،(یو این آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اینٹی کرپشن شاخ (اےسي يو) نے سری لنکا کرکٹ میں بدعنوانی کے سنگین الزامات کی تحقیقات کو لے کر سری لنکا کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر کھیل کو جانکاری دی ہے۔سری لنکا کرکٹ میں بدعنوانی کو لے کر سامنے آئے الزامات پر ایک سال پہلے جانچ شروع کی گئی تھی۔ اےسي يو کے جنرل منیجر ایلیکس مارشل نے بتایا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ سریز سے پہلے بھی بدعنوانی اور فکسنگ جیسے مسائل پر جانکاری دی گئی ہے تاکہ وہ مستقبل میں بھی مشکوک عناصر سے دور رہیں۔مارشل نے کہاکہ ہم فی الحال سری لنکا میں کرکٹ میں سنجیدہ بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ ہم اس کے بارے میں مزید جانکاری نہیں دے سکتے ہیں لیکن ہم اتنا بتا سکتے ہیں کہ اس معاملے میں اب تک جو جانچ ہوئی ہے اسے لے کر سری لنکا کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر کھیل کو تفصیلی معلومات دی گئی ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے سری لنکا میں صدر،وزیر اعظم اور وزیر کھیل سے ملاقات کرکے انہیں کرپشن اور میچ فکسنگ کے حوالے سے جاری تحقیقات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ایک سال سے جاری تحقیقات میں بہت سی افسوسناک چیزیں سامنے آئی ہیں،یونٹ نے یہ بھی بتایاکہ سری لنکا اور انگلینڈ کی آنے والی سیریز پر بھی گہری نگاہ رکھی جائے گی۔