ریاست

آزادی کے 72 سال کے بعد بھی رہٹا پنچایت میں سہولیات کا فقدان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

کٹیہار(عاشق رحمانی)، ضلع کے پھلکا بلاک حلقہ کے رہٹا پنچایت کے برکی باڑی ، من ٹولہ ، ٹوریا پارڈ، بھوشن ٹولہ آدی واسی ٹولہ میں سہولیات ندارد ہے۔ آزادی کے 72واں سال گذرجانے کے بعد بھی یہاں کے عام عوام آمدورفت کے لئے سڑک کو لے کر ترس رہے ہیں۔ جب کہ حکومت کے ذریعہ بلاک حلقہ کے پنچایتوں میں ترقی کے کام کے لئے کئی منصوبہ چلایاجارہاہے۔ لیکن ان ٹولہ میں سڑک کی کمی کو دیکھنے سے یہ محسوس ہوتاہے کہ اس گاؤں میں ابھی بھی ترقی کی روشنی کوسوں دور ہے۔ خاص کر برسات کے موسم میں یہاں کے لوگ بیمار پڑجانے بعد اسپتال جانے کے لئے مین روڈ تک پہنچنے کے لئے چارپائی کا سہارا لے کر کیچڑ میں پیدل چل کرجاناپڑتاہے۔ ان ٹولوں کا مین روڈ سے ڈائیورشن خراب رہنے کی وجہ سے سیکڑوں لوگ متاثر ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper