کھیل

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

دبئی – (یواین آئی) پاکستان نے اپنی دوسری اننگز چھ وکٹ پر 181 رن پر ڈکلیئر کرکے آسٹریلیا کے سامنے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں 462 رن کا انتہائی مشکل ہدف رکھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے چوتھے دن بدھ کو تین وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنالئے۔

آسٹریلیا کو جیت کے لئے ابھی 326 رن بنانے ہیں جبکہ اس کے سات وکٹ محفوظ ہیں۔ آسٹریلیا کے لئے منزل ابھی دور ہے اور پاکستان میچ میں مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہا ہے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 87 رن کی مضبوط شروعات کی لیکن پھر اسی اسکور پر تین وکٹ گنوا بیٹھا۔ تیز گیند باز محمد عباس نے 30 ویں اوور کی چوتھی گیند پر آرون فنچ کو آؤٹ کیا اور چھٹی گیند پر شان مارش کا وکٹ بھی حاصل کیا۔

فنچ نے 99 گیندوں پر 49 رن میں پانچ چوکے لگائے جبکہ مارش کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔ عباس نے پھر 32 ویں اوور کی چوتھی گیند پر مشل مارش کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ مشیل مارش بھی بغیر رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar