آگ لگنے سے اسکول جل کرخاک،3مویشی بھی جلے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

ارریہ(علامہ غزالی)جوکی ہاٹ بلاک کے پتھرا باڑی پنچایت کے رانی گاؤں میں اسی سال قائم اسکول ہفشہ جنیس پبلک اسکول میں آگ لگنے سے لاکھوں کا اسکول سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ موصول جانکاری کے مطابق تقریبا دیڑھ بجے رات میں دو لوک اسکول کے آگے گاڑی روک کر آپس میں بات چیت کرتے ہیں اسی دوران اسکول کے پڑوسی سنجیدہ نیند سے بیدارہوتی ہیں تو موٹر سائیکل سوار لوگوں کو دیکھ کر چلانے لگتی ہے۔ اورآگ دیکھنے کے بعد کافی شورغل کرنے پر آس پاس کے لوگ آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس کے آس پاس صرف ایک گھرہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہوجاتاہے۔ اور سنجیدہ کا بھی کا باورچی خانہ بھی آگ کے حوالہ ہوجاتاہے۔ گاؤں والوں کی تعداد بڑھنے کے بعد آگ پر کسی طرح قابو پایا جاتاہے لیکن مویشی پال کر زندگی گذارنے والی سنجیدہ کا رو رو کر برا حال کیونکہ ان کا 3مویشی آگ کے حوالہ ہوگیا۔ جب کہ اسکول کے ڈائریکٹر عبدالرقیب کے چہرے کودیکھ کر رونا آتاہے۔ کیونکہ بہت محنت کرنے کے بعد گاؤں حلقہ میں تعلیم کا چراغ جلا تھا۔ اس سے متعلق ضلع پریشد ممبر گلشن آرہ فون کر اسکول پریوار کے تئیں غم کا اظہارکیا ہے۔ ساتھ ہی پڑوسی کے مویشی کے جلنے پر انہوں نے حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔