اپنی سالگرہ پر دو بڑے اعلان کریں گے سلمان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-October-2018

ممبئی،(یواین آئی)مشہور اداکار سلمان خان اپنی سالگرہ پر دو بڑے اعلان کرنے والے ہیں۔سلمان خان اپنی سالگرہ 27دسمبر کو دو بڑے اعلان کرنے والے ہیں اور ایسی خبریں ہیں کہ وہ اپنی آنے والی فلمیں ‘انشا ء اللھ’اور ‘دبنگ3’کے بارے میں شائقین کو بتائیں گے ۔بتایا جارہا ہے کہ سلمان فلم انشا ء اللہ کا اعلان کریں گے ۔یہ فلم سنجے لیلا بھنسالی بنانے والے ہیں۔کافی وقت کے بعد سلمان اور بھنسالی ساتھ کام کریں گے ۔دونوں نے خاموشی،ہم دل دے چکے صنم اور سانوریا جیسی فلمیں ساتھ کی ہیں۔ایسی خبر ہے کہ سلمان سالگرہ پر دبنگ 3 کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کریں گے ۔یہ فلم 2019 کرسمس پر ریلیز ہوسکتی ہے ۔