صحت

اپولو ڈائیگنوسٹکس اب پٹنہ میں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-October-2018

پٹنہ ،  (پریس ریلیز) اپولو ہیلتھ اینڈ لائف اسٹائل لمیٹیڈ (اے ایچ ایل ایل) کی معاون کمپنی اپولو ڈائیگنوسٹکس اور اپولو ہاسپٹل انٹر پرائز لمیٹیڈ جو بھارت میں ریٹیل ہیلتھ کیئر سگمنٹ میں سب سے اعلیٰ درجہ میں سے ایک ہے ، کا افتتاح ہوٹل چانکیہ میں ہوا۔ سی ای او مسٹر نیرج گرگ، روند کمار، سی او اپولو ڈائگنوسٹکس اور اپولو ڈائلسس اور اپولو کی دیگر ٹیم کے اراکین کے ساتھ مسٹر چندر شیکھر جو کہ اپولو اسپتال گروپ کے صدر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مسٹر نیرج گرگ کے سی ای او اے ایچ ایل ایل نے کہا کہ بہار بھارت کا تیسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے اور بہار میں صحت سہولت پہلے سے ہی بہتر نہیںہے ۔اور حال میں آبادی کی صحت دیکھ بھال کی ضرورتوں کو پورا کر نے کے لئے نا کافی ہے ۔ اپولو ہیلتھ اینڈ لائف اسٹائل ضرورتوں کو پورا کر نے کے لئے پٹنہ میں اپنی پہلی علاقائی لیباریٹری شروع کر رہی ہے۔ مسٹر روندر کمار نے ہا کہ بہار میں ہیلتھ کیئر میں ترقی ہو رہی ہے اور صارفین کی پہنچ کے اندر سستی قیمت پر اعلیٰ کوالیٹی والی صحت دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ بہار ریاست کے لئے ہر صارف کی پہنچ کے اندر اچھے صحت کو فروغ دینے کے لئے ہماری کوشش جاری ہے۔واضح ہو کہ بانی صدر ڈاکٹر پر تاپ سی ریڈی نے دوسروں کے سامنے ریٹیل ہیلتھ دیکھ بھال کے موقع کی شناخت کی اور اس طرح اپولو کلینکس کو نیٹ ورک کی شکل میں قائم کیا گیا ۔ 2002 میں اپنے پہلے کلینک کے سیٹ اپ کے بعد سے اے ایچ اے ایل نے اہم ترقی کا تجربہ کیا ہے۔ اور نہ صرف اپنے جغرافیائی شناخت اور مراکز کی تعداد کے معاملے میں بلکہ لمبے وقت تک خدماتی خاکہ میں بھی اس کا لمبا سفر طے کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper