سیاست سیاست

اکبر پر تبصرہ سے روی شنکرساد کا انکار

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

نئی دہلی، (یو این آئی) قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد،کابینہ میں اپنے ساتھی خارجہ امور کے وزیر مملکت ایم جے اکبر پرلگنے والے جنسی استحصال کے الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ مرکزی کابینہ کی بدھ کو ہونے والی میٹنگ کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کرنے کے لئے منعقدہ پریس کانفرنس میں اس ضمن میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر پرساد نے صرف اتنا کہا کہ یہ سوال آج کی کابینہ کے موضوع سے متعلق نہیں ہے۔اس کے علاوہ، انہوں نے گجرات میں اترپردیش اور بہار کے لوگوں پر حملوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔قابل ذکر ہے کہ ‘می ٹو مہم کے تحت اب تک کم از کم چھ خواتین نے مسٹر اکبر پربدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar