کھیل

ایکتا نے کلب تھرو اور منیش نے نشانہ بازی میں دلایا گولڈ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

جکارتہ، (یو این آئی ) کھلاڑی ایکتا بھيان نے یہاں چل رہے پیرا ایشیائی کھیلوں میں تیسرے دن منگل کو ہندستان کے لیے خواتین کے کلب تھرو 32/51 مقابلے میں طلائی تمغہ دلا دیا جبکہ شوٹنگ میں منیش نروال نے پی 1 مرد 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ہندستان کے اب پانچ طلائی، چھ چاندی اور 12 کانسی سمیت کل 23 تمغے ہو گئے ہیں۔ چین تمغوں کی فہرست میں 60 طلائی سمیت کل 109 تمغے جیت کر چوٹی پر ہے۔ایکتا نے 16.02 میٹر کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں 11.97 میٹر، دوسرے راؤنڈ میں 13.04 میٹر، تیسرے راؤنڈ میں 14.38 میٹر، چوتھے راؤنڈ میں 16.02 میٹر، پانچویں راؤنڈ میں 15.04 میٹر اور چھٹے راؤنڈ میں 14.26 میٹر تک کلب پھینکا۔ یو اے ای کی تھی کرا کو 15.75 میٹر کے ساتھ چاندی کا تمغہ ملا۔ایکتا کے طلائی کے علاوہ پیرا ایتھلیٹکس میں اندن گنسیکر نے مرد 200 میٹر ٹی 44 / T 62/64 مقابلے میں کانسی، جوبلی بیکیرا نے خواتین 200 میٹر ٹی 45 / T 46/47 مقابلے میں کانسی اور گوجر سندر سنگھ نےکانسی کا تمغہ جیتا۔ مونو گھگاس نے مرد شاٹ پٹ 11 مقابلے میں کانسی جیتا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar