ہندستان ہندوستان

اے ایم یو میں منان وانی کی غائبانہ نماز جنازہ کی معاملہ مین3 طلبامعطل

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

علی گڑھ:جموں و کشمیر کے ہندوارہ میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسیز نے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں میں سے ایک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر سے حزب المجاہدین کا ملی ٹینٹ بنا منان بشیر وانی بھی ہے۔

جموں و کشمیر کے ہندوارہ میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسیز نے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں میں سے ایک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر سے حزب المجاہدین کا ملی ٹینٹ بنا منان بشیر وانی بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منان کے مارے جانے کے بعد کچھ طلبہ نے اے ایم یو میں اس کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کی ناکام کوشش کی، جس پر ہنگامہ ہو گیا۔ اس کے بعد رولس توڑنے کے سبب تین طلبہ کو معطل کر دیا گیا۔ چار طالبہ کو وجہ بتاو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

دراصل، سوشل میڈیا پر جمعرات کے روز 3:30 بجے کینیڈی ہال میں غائبانہ نماز جنازہ کے منعقد ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ مقرر وقت پر کشمیر کے تقریباََ 150 طلبا جمع ہو گئے۔ سینئر طلبانے اس کی مخالفت کی۔ اطلاع ملتے ہی پروکٹوریل بورڈ بھی موقعہ پر پہنچا۔ اس دوران کشمیری طلبہ کی ان سے جھڑپ بھی ہوئی۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسیز نے طلباکو وہاں سے ہٹا دیا۔

واضح ہو کہ سینئر طلبہ کی مخالفت اور پروکٹوریئل بورڈ کی سمجھ داری سے حالات قابو میں رہے۔ چار طالبہ کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ تاہم رولس توڑنے کے سبب3 طلبا کو معطل کر دیا گیا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar