بابائے قوم مہاتما گاندھی ولال بہادر شاشتری کی جینتی منائی گئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-October-2018

بلیا؍بیگوسرائے(بی کے گلشن)، 2اکتوبر2018 کو گاندھی جینتی کے موقع پراردو میڈل اسکول اوپر ٹولہ واپ گریڈ میڈل اسکول حسین پور میں شیام بابو رام ضلع تعلیمی افسر بیگوسرائے ومحمد تنویر حسن کے ذریعہ لائبریری کا افتتاح کیا۔ اردو میڈل اسکول اوپر ٹولہ کے بچوں کے ذریعہ صفائی اور جہیز پرناٹک پیش کیاگیا۔ اپگریڈ میڈل اسکول حسین پور میں رنگا رنگ پروگرام کا آغاز کرایاگیا۔ اس موقع پر نگر پنچایت کے پارشد سنیل شرما اپ پارشد محمد جاوید اختر ، راکیش سنگھ، مشکور عالم، محمد ناصر ،محمد شمشاد ، دونوں اسکولوں کے تعلیمی محکمہ کے سارے ممبران وباشندہ ٹیچر اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع تعلیمی افسر شیام بابو رام نے طلباوطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سبھی ٹیچروں کے تعاون سے سرکاری اسکول میں کافی بدلاؤ آیا ہے۔ اور یہ اسکول کسی بھی پرائیویٹ اسکول سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے دیہی باشندہ سے اپیل کی کہ آپ بچے کو زیادہ سے زیادہ اس اسکول سے تعلیم دلائیں ۔ وہیں تنویرحسن نے لائبریری میں ہرطرح کی کتابوں کی دستیابی پر اپنا تعاون دینے کی بات کہی۔ دونوں اسکول کے پرنسپل کے ذریعہ سبھی مہمانوں کا استقبال کیاگیا۔ وہیں دوسری طرف آل انڈیااسٹوڈنٹ فڈریشن بلیا کے اسٹوڈنٹ لیڈر نے مہاتما گاندھی اور لال بہار شاشتری کے جینتی منعقد کیا۔ پروگرام کی صدارت محمد ساجد اور وپن نے مشترکہ طور سے کیا۔ طلبا لیڈر نے سب سے پہلے مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گل پوشی کرتے ہوئے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ہدف لیا۔ اور سبھی لوگوں سے آپسی بھائی چارے بنائے رکھنے کی اپیل کی۔