ریاست

بال سودھادرگا کمیٹی کی جانب سے کلش یاترا نکالی گئی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)بال سودھا درگا پوجا سمیتی کے گلش استھاپنا کو لے کر ساری تیاریاں پوری کرلی گئی ہے۔ بدھ کونوتن بلاک واقع ہائی اسکول کے پاس چوک پر نوراتری کو کلش استھاپنا کو لے کر 251 خواتین نے گلش یاترا نکالی۔ باجے گاجے کے ساتھ نکلی کش یاترا میں خواتین کی بھیڑ کثیر تعداد میں رہی ۔ انتظامیہ چوکسی کے بیچ کلش یاترا نکالنے میں مقامی پولس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عقیدت مندوں نے بوڑھی گنڈک ندی سے جل بھر کر پوجا کی جگہ پر لائے یوگ کمیٹی کے صدر سنینا دیوی ، ارون کمار، کرشن شاہ، رمیش چودھری ، اکھلیش پرساد، کشن کمار، اجیت کمار، بکی کمار، پربھو پرساد ، پیارے لال کمار، راجیندر پرساد مدن شری واستو وغیرہ لوگ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون دیا۔

About the author

Taasir Newspaper