بچے کی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

بہارشریف(توصیف جمال)ضلع کے نور سرائے بلاک حلقہ کے جگدیش پور تیاری گائوں باشندہ انوج روت کا 8؍سالہ صاحبزادہ گووند کمار کی لاش شنکر پالا کھندہ میں تعمیر ہورہے اسکول کے بیت الخلاء کی ٹنکی سے برآمدہوا، بچے کی لاش ملنے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی جیسے ہی مذکوہ حادثہ کی اطلاع مقامی تھانہ پولس کو موصول ہوئی ویسے ہی پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال لے آئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ وہیں غصہ میں آئے مقامی لوگوں نے بہارشریف پرولپور قومی شاہرہ کو جام کر زبردست طریقے سے مظاہرہ کیا۔ جسے ضلع انتظامیہ کی مدد سے جام پر قابو پایا گیا۔ متوفی کے والد انوج روت کا الزام ہے کہ درگاہ پوجا کے موقع پر کئی بار آس پاس کے گائوں کا بچہ لاپتہ ہوا اور کچھ دنوں کے بعد بچے کی لاش برآمد ہوئی ۔ ٹھیک اسی طرح سے مذکورہ حادثہ میرے بچے کی ساتھ پیش آیا ہے۔ معلوم ہوکہ گذشتہ 12؍اکتوبرکو گووند گھر کے پاس سے ہی کھیلنے کے دوران غائب ہو گیا تھا۔ اہل خانہ کے ذریعہ لا پتہ بچے کو کافی تلاشا گیا جب اسکی کوئی سراغ نہیں ملی تو مذکورہ بچے کے کھو جانے کی ا طلاع تھانہ پولس کو دی گئی۔بہر حال معاملہ چاہئے جو بھی ہو پولس باریکی سے جانچ کرنے میں جٹی ہے۔ اور پولس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد مجرم پولس کی گرفت میں ہوگا۔