بڑا بھائی چھوٹے بھائی کی حق تلفی کرے تو اس کی مخالفت کرنی چاہیے: ملائم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

لکھنؤ،( یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو نے نا انصافی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کی وکالت کرتے ہو ئے کہا اگر بڑا بھائی چھوٹے بھائی کی حق تلفی کرے تو اس کی مخالفت کرنی چاہئے “۔ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی پر لوہیا ٹرسٹ دفتر میں سماج وادی سیکولر مورچہ کے پروگرا م میں شریک کرتے ہوئے مسٹر ملائم سنگھ یا دونے کہا کہ غلط کام کی مخالفت ہونی چاہئے۔ اگر بڑا بھائی بھی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ نا انصافی کرے تو اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوہیا جی کا نظریہ تھا اور میں بھی اس سے متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی کہیں بھی ہو۔ خاندان میں ہو۔ گاؤں میں ہو، شہر میں ہو، اس کی مخالفت کی جانی چاہیے۔ لوہیا جی نے بھی ہمیشہ ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کی تھی۔سماج وادی سیکولر مورچہ کے کوآرڈینیٹر شیوپال سنگھ یاد نے جمعہ کو سماج وادی پارٹی کے رہنماڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی پر لوہیا ٹرسٹ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ مسٹر ملائم سنگھ یادو صبح سماج ودای سیکولر مورچہ کے پروگرا م میں پہنچے تھے۔اس موقع پر سماج وادی سیکولر مورچہ کے کو آرڈینیٹر شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ نیتا جی(ملائم سنگھ) کا آشیر واد ہمارے ساتھ تھا۔ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو سیا ست میں ملائم سنگھ کے بنائے راستے پر چلتے ہیں۔ ملائم سنگھ ہمارے ساتھ ہیں تو ہم لوہیا کے نظریا ت پر عمل کرتے رہیں گے۔قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں رہنے کے بعد بھی ملائم سنگھ یادو جمعرات کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے اس پروگرا میں شرکت نہیں کی تھی۔ جس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا کے ساتھ سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما یشونت سنہا شامل ہوئے تھے۔