بہار کی تقدیر طے کرے گی آرجے ڈی کی نیائے یاترا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)، چنپٹیا سابق نائب وزیراعلیٰ ومخالف لیڈر تیجسویادو کا سمویدھان یاترا بہار کی تقدیر طے کرے گی۔ مذکورہ باتیں نوجوان آرجے ڈی کے جنرل سکریٹری ووک چوبے نے ٹکولیا چوک واقع آرجے ڈی کارکنان پربھات کمار گپتا کے رہائش گاہ پر منعقد پریس ریلیز میں کہی۔ وہیں آرجے ڈی ترجمان صادق خان نے کہا کہ تیجسوی یادو کی قیادت میں بہار ایک نیا تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوگی۔ وہیں بلاک صدر ارجن کمار نے آئندہ 24 اکتوبر کو بتیا میں منعقد آرجے ڈی کے اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں کارکنان کو حصہ لینے کی اپیل کی۔ موقع پر بلاک صدر گنیس یادو، انیل، حسین، بیدھناتھ یادو، اسٹوڈنٹ ضلع صدر ساحل عرف سونو ضلع سکریٹری ارشد دیور جی، سمیت آرجے ڈی کے سبھی ممبران موجودتھے۔