بیت الخلاءکی تعمیرنہ ہونے پر 13وارڈ ممبروں نے دیااستعفیٰ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

ناؤکوٹھی؍بیگوسرائے(کونین علی)، ناؤ کوٹھی پنچایت کو لوہیا سوکچھتاابھیان کے تحت بیت الخلاء تعمیر نہیں کروانے سے مشتعل سبھی 13وارڈ ممبروں نے مشترکہ طورپراستعفیٰ دے دیا۔ بی ڈی او کو دیئے گئے درخواست میں کہاگیا ہے کہ گذشتہ سال 2015-16میں اس پنچایت کو نرمل گاؤں قرار دیاتھا۔ آبادی بڑھنے سے لگ بھک 30 فیصد خاندان ابھی بھی کھلے میں رفع حاجت کرنے کو مجبور ہے۔ عہدیداران کے ذریعہ چھٹے خاندان کو بھی اس منصوبہ کے فائدے کی بات کی گئی تھی۔ پر اسے عملی جامہ پہنانے میں عہدیداران ناکام رہے ۔ استعفیٰ دینے والوں میں نائب مکھیا وپن رجک، روبی دیوی، رانی دیوی، شوبھادیوی، سکنتلادیوی، مینادیوی، کرشن نندن جیشوال، جئے پرکاش سہنی، مکیش داس وغیرہ شامل ہیں۔ بی ڈی او کی غیر حاضر ی میں دفتر انچارج کو استعفیٰ نامہ دیا۔ بی ڈی او کا موبائل بند رہنے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوپایا۔