فن فنکار

بیمار رشی کپور سے سونالی اور پریانکا کی ملاقات

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

نیویارک۔(یو این این)بولی وڈ کے معروف اداکار 66 سالہ رشی کپور اس وقت امریکا میں اپنے علاج کے غرض سے موجود ہیں، جہاں ان سے نامور اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور سونالی باندرے نے ملاقات کی۔گزشتہ روز رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی، جبکہ انہوں نے پریانکا چوپڑا، سونالی باندرے اور ان کے شوپر گولڈی بہل کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ سونالی باندرے خود بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جو امریکا میں اپنا علاج کروا رہی ہیں۔یاد رہے کہ رشی کپور گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئے تھے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی کیا۔اداکار نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔رشی کپور نے واضح نہیں بتایا تھا کہ انہیں کیا مرض لاحق ہے، تاہم بتایا کہ وہ کچھ وقت تک علاج کے سلسلسے میں امریکا میں رہیں گے۔جس کے بعد انٹرنیٹ پر یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ انہیں کینسر لاحق ہوگیا ہے، تاہم اداکار کے خاندان نے اس خبر کی تردید کی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar