بیٹنگ میں وراٹ کوہلی اور بولنگ میں جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-October-2018

دبئی۔(یو این این ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔نئی رینکنگ کے مطابق افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل رائونڈر بن گئے۔ون ڈے انٹر نیشنل رینکنگ میں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں پر بھارت کا قبضہ ہے، بیٹنگ میں ویرات کوہلی اور بولنگ میں جسپرت بھمبرا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔بہترین بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی 10 بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جن کی رینکنگ میں 4 درجے تنزلی ہوئی اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق 15 درجے بہتری کے ساتھ رینکنگ میں 27ویں نمبر پر آگئے جب کہ فخر زمان فہرست میں 19ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا چھٹا نمبر ہے، پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بمراہ ا، افغانستان کے راشد خان دوسری پوزیشن، کلدیپ یادیو تیسری، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلی ووڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔افغانستان کے راشد خان نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل رانڈر پوزیشن چھین لی، راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔بہترین آل رانڈر کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔