بی ڈی او کی صدارت میں راتری چوپال منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-October-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)،نوتن بلاک حلقہ کے مشرقی نوتن کے شیخ ٹولی گاؤں کے وارڈ نمبر 9 میں لوہیا سوکچھتا مہم کو لے کر اتوار کی رات چوپال کا انعقاد کیا گیا اور لوگوں کو صفائی کا سبق دیاگیا۔ نظامت کے آر پی ابھیمنیوں نے کیا۔ اس پروگرام کی صدارت بلاک ترقیاتی افسر شلیندر کمار سنگھ نے کیا۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بتیا ایس ڈی ایم سدھانشو شیکھر نے کہا کہ ’من کا مندر دیوالیہ‘ تن کا مندر سوچالے ہے‘ ۔ بیت الخلاء خواتین کے عزت وآبرو اور حفاظت کا ایک نمونہ ہے۔ جس سے خواتین کے ساتھ آئے دن ہورہے حادثہ پر لگام لگے گا۔ کیونکہ زیادہ تر خواتین کے ساتھ حادثہ بیت الخلاء کے دوران ہوتی ہے۔ اس لئے عزت وآبرو کی جانب بیت الخلاء کی تعمیر ضروری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اطفال شادی ، روکنے اور جہیز ختم کرنے کی اپیل کی۔ وہیں ڈی سی آر صاحب نے کہا کہ بیت الخلاء جتنا نزدیک امیر اتنا ہی قریب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیت الخلاء زمین کے اوپر رہے گا تو آپ کی ترقی نہیں ہوگی۔ اگر بیت الخلاء زمین کے نچے ہوگا تو آپ کی ترقی اتنا ہی ہوگی۔ انہوں نے سرکاری کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکار کوئی بھی کام فری میں نہیں کرتی اس کے لئے روپیہ دیتی ہے۔ اس پروگرام میں مکھیا شوہر منوج پاسوان شکاری یادو، جیوتیورما ، ابھیمنیو، منان انصاری، گڈو لال وغیرہ موجودتھے۔