تاریخ رقم کرے گی عالمی یوم طلبا تقریب: رتنیشوری شرما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

موتیہاری (محمداکرم )چمپارن ستیہ گرہ شتابدی سال کے موقع پر ملک کے عظیم شخصیات کے سوائح سے طلبہ و نوجوانوں روشناس کرانے کی ایک مہم چمپارن میں شروع کی گئی ۔ اس کڑی میں بھارت اسکائوٹ اینڈ گائیڈ تنظیم نے سابق صدر جمہوریہ میزائیل مین ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی یوم پیدائش کو عالمی یوم طلبہ کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ مذکورہ باتیں تنظیم کے چیف ضلع کمشنر رتنیشوری شرما نے جمعہ کے روز اسکائوٹ آفس میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم طلبہ تقریب تاریخ رقم کرے گا۔ یہ پروگرام ضلع میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہو گا ۔ جسمیں مختلف شعبہ حیات میں مثالی خدمات پیش کرنے والے سو سے زائد طلبہ نوازے جائیں گے ۔ جناب شرما نے کہا کہ ملک کی عظیم شخصیات کو یاد کرنا اور ان کو آئیڈیل مان کر انکے ذریعہ سبق حاصل کرنا ضروری ہے ، اے پی جے عبد الکلام صرف ایک عظیم سائنسداں نہیں بلکہ ملک کے لوگوں کے لئے رہنما اور اہم پیشوا بھی رہے ہیں ۔ اسلئے ہم ان کو صحیح خراج عقیدت اسی وقت پیش کرسکتے ہیں جب ہم ان کے گائڈ لائن پر چلیں گے ۔ چمپارن ستیہ گرہ شتابدی کے عظیم سال میں چمپارن اسکائوٹ اینڈ گائڈ نے طلبہ کو ملک کی عظیم شخصیات کے سوانح پر تفصیلی جانکاری کے لئے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے ۔ اس بابت اسکائوٹ گائڈ تنظیم کے چیف ضلع کمشنر رتنیشوری شرما نے بتایا کہ ملک کے ہر دل عزیز میزائل مین اور بے مثال سائنسدان صدر جمہوریہ اے پی جے عبد الکلام کے کارناموں سے ملک کے لوگوں کو واقف کرانا ضروری ہے ۔ ان کی یوم پیدائش کو ہماری تنظیم نے عالمی یوم طلبہ کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اے پی جے عبد الکلام ایک اعلی فکر و نظر کے مالک تھے ، بے شمار خوبیوں کے حامل تھے ، آنجہانی عبد الکلام ایک عظیم سائنسداں ہونے کے ساتھ ساتھ گوناگوں خوبیو ں کے حامل ، بھارتیہ ایٹمی طاقت کے موجد بھی تھے اس لئے انہیں ایک مشفق استاذ کے حیثیت سے یاد کرنا ہم ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے ۔ ۲۰۱۰ میں اقوام متحدہ نے یہ اعلان کیا تھا کہ۱۵ ؍اکتوبر کو عالمی یوم طلبہ کے طور پر منایا جائیگا یہ خوش آئند قدم ہے ۔ بھارت اسکائوٹ اینڈ گائڈ تنظیم نے ۱۵؍اکتوبر کو موتیہاری ٹائون ہال میں ۱۱ بجے دن میں عالمی یوم طلبہ کے مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی جائیگی اس موقع سے صدر جمہوریہ اور گورنر ایوارڈ یافتہ طلبہ و طالبات کو نوازاجائیگا ، ساتھ ہی صفائی مہم اور فع ماحولیاتی آلودگی مہم، ضلع کو او ڈی ایف بنانے میں بہتر کارکردگی کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعام و اکرام سے نواز جائیگا ۔اس موقع پر منعقد تقریب سے ڈی ایم رمن کمار ، ڈی ڈی سی اکھلیش کمار سنگھ ، ایس پی اپیندر کمار شرما سمیت ضلع کے تعلیمی آفسیر راج کمار شرما اور بھارت اسکائوٹ اینڈ گائڈ کے عہد داران خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میںویریندر کمار سنگھ ، دھرمیندر کمار، اسکائوٹ ماسٹر عقیل احمد، چندیشور پرساد سنگھ، نوین کمار، سنتوش کمار، رام درش کمار، چندن کمار ، عامر انور، راجکشور پاسوان ، انجنا شریواستو،کملیشور پرساد یادو،روی بھوشن شرما ، لوک ناتھ کمار، سمیت درجنوں اسماء شامل ہیں ۔