تعلیم تحریک کا اصل مقصد بچوں کو تعلیم سے جوڑناہے:ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

موتیہاری(محمداکرم)ضلع ڈی ایم رمن کمار کی صدارت میں تعلیم تحریک کے دوران آج ایم ڈی ایم،بی آر پی کے ساتھ میٹنگ کی۔جس میں ضلع تعلیمی افسر نے راج کمار شرما نے سبھی موجود ایم ڈی ایم اور بی آر پی کے مسائل سے ڈی ایم کو روشناس کرایا۔اس موقع پر ڈی ایم رمن کمار نے کہا کہ شوچھ گرہ تحریک کااصل مقصد بچوں کو تعلیم کی طرف مائل کرناہے۔سرکاری اسکولوں میں داخلہ لے چکے بچے وقت پر اسکول پہمچ کر تعلیم حاصل کرے ساتھ ہی اسکول میں تعلیمی ماحول بہتر بنانے کے ساتھ ہی صفائی ستھرائی پر خاص دھیان دینے کی سخت ضرورت ہے۔موقع پر یہ بات سامنے آیا
کہ ضلع میں گیارہ ہزار رسوئیاں کام کرتی ہیں انہیں بھی تعلیم کی طرف مائل کریں تاکہ وہ اپنے بچوں کو اسکول میں لےکر آئیں اور تعلیم حاصل کریں اور انہیں اپنے گھروں میں بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے ابھارے۔ساتھ ہی اسکول کے ہیڈ مساٹروں کوچاہئے کہ وہ اسکول میں صاف پانی کے لئے انتظام کریں ۔ضلع بھر میں قریب 5000 آشا کارکنا،2000ٹولہ سیوک اور تعلیمی مرکز کے کارکنان،آگن باری سیویکااور سہائیکا لگ بھگ دس ہزار ہیں ایسے لوگوں کو بھی تعلیم کی طرف مائل کرانکے بچوں کو اسکول سے جوڑا جائے۔