تفتیش کے نام پر مسلم نوجوانوں کو ہراساں کرنے کے خلاف پاپولرفرنٹ کاNIAدفتر پر احتجاجی مظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-October-2018

کوئمبتور ( پریس ریلیز)۔ پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری محمد فیاض کی قیادت میں پاپولرفرنٹ کی جانب یکم اکتو بر کو کوئمبتور میں واقع NIAدفتر پر تفتیش کے نام پر مسلم نوجوانوں کو روزانہ حاضری دینے پر مجبور کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قبل ازیں ہسور روڈ تا ریس کورس تک ایک ریلی نکلی گئی جس میں خواتین سمیت ہزاروں کارکنان شریک رہے۔ اس موقع پر ریاستی سکر یٹری محمد فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ مر کز ی بی جے پی کے گزشتہ چار سالہ دور اقتدار میں تمام شعبوں میں ناکام رہی ہے اور2019کے لوک سبھا انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنگھ پریوار تنظیموں کی مدد سے فسادا ت کرواتی آرہی ہے۔ حکومت کے خلاف اختلا ف رائے رکھنے والوں اور اقلیتی طبقات پر سرکاری مشینری،محکمہ انکم ٹیکس اور انٹلی جنس ایجنسیوں کا استعمال کرکے انہیں ہراساں کرر ہی ہے۔ملک کے خلاف کئے جانے وا لے دہشت گردانہ سر گرمیوں کیلئے قائم کی گئی NIAآج مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کر نے اور سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والے فسطا ئی طاقتیں جو ملک میں متعدد بم دھماکے میں ملو ث ہیں ان کومقدمات سے بری کرتی آرہی ہے ۔اجمیردرگاہ بم دھماکہ مقدمہ میں جرم کا اعترا ف کرنے والے مجرم اسیمانندا کو رہا کرکے NIAنے اپنی ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔تمل ناڈو میں بھی NIA نے ایک ہندو تنظیم سے تعلق رکھنے والے سسی کمار کے قتل کی تفتیش کر نے کے آڑ میںکوئمبتور کے مسلم نوجوا نوں پر جھو ٹے مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے اور تفتیش کے نام پر سینکڑوں مسلم نوجوانوں کو روزانہ کوئمبتور میں واقع این آئی اے دفترپر بے وقت حاضری دینے پر افسران مجبور کرتے آر ہے ہیں ۔ حیرت کی بات ہے کہ تمل ناڈو میں کئی قتل کے واقعات میں صرف ہندتوا تنظیم سے تعلق رکھنے والے سسی کمار قتل مقدمہ پر NIA کیوں دلچسپی دکھارہی ہے۔جبکہ جس دن سسی کمار کا قتل ہوا تھا اسی دن کوئمبتور کے ساکن عبدالرزاق کافسطائی طاقتوں نے قتل کیا تھا لیکن NIAاس قتل کیس پر کارروائی نہیں کررہی ہے۔ جس سے ہمیں خدشہ ہے کہ NIAبی جے پی کے اشاروں اور ایجنڈوں پر کام کررہی ہے۔ جس کیلئے ہم نے آج خواتین سمیت NIAدفتر میں رہنے کیلئے آئے ہیں تاکہ روز انہ کے تفتیشی عمل سے ہما ر ے نوجوانوں کو چھٹکارا مل سکے۔ پاپولرفرنٹ کا مطالبہ ہے کہ بی جے پی کے ایجنڈ ے پر کام کر نے والی NIA کو تحلیل کیا جائے ۔اس موقع پر پاپولرفرنٹ کے ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن ابراہیم باشاہ،کوئمبتور ضلعی صدر انور حسین، ضلعی سکریٹر ی عباس ،محمد علی سمیت ہزاروں کارکنان شریک رہے۔