تھانہ احاطہ میں ایس او نے چلائی صفائی مہم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-October-2018

کشن گنج(آفتاب عالم صدیقی)، تھانہ احاطہ میں صفائی مہم تھانہ انچارج ہریش تیواری کے دیکھ ریکھ میں کی گئی ، تھانہ انچارج ہریش تیواری نے قیادت میں جھاڑوں وغیرہ لے کر پورے احاطہ وتھانہ کے سامنے سوکھی گھاس وجھاڑیاں اور گندگی کی صفائی کی گئی۔ صفائی کے تئیں پولس والے کے اس کام کولے کر باشندوں نے بھی تعریف کی ہے۔ اس موقع پر ایس او ہریش تیواری کےساتھ ایس آئی وکانس ٹیبل موجود رہے۔ آنے جانے والے لوگوں نے پولس کارکنان کو صفائی کرتے دیکھ کر ان کی تعریف کی۔ صفائی مہم کے تحت تھانہ ایس او فریادیوں کے بیٹھنے کی جگہ کو بھی صاف کیا۔ اور سبھی اسٹاف نے یہ ہدف لیا کہ پان مسالا ، گٹکا اور سکریٹ کا استعمال نہیں کریں گے۔ تھانہ انچارج ہریش تیواری نے بتایاکہ صفائی ہی زندگی کا اہم مقصد ہے۔ آج گندگی کی وجہ سے خاص کر دیہی علاقہ میں برسات کے موسم میں جہاں تہاں غلاظت جمع ہونے کی وجہ سے بیماری پاؤں پسارنے لگتا ہے۔ تو آئے ہم سب مل کر اپنے آس پاس کی جگہ کوصاف ستھرا رکھیں اور آنے والا نسل اس سبق لے۔ اس مہم میں موجود ایس آئی امیش پرساد، ابھئے ترپاٹھی سنیل کمار سمن ، موہن تیواری، سکندر، پردیپ کمار، مکیش کمار، انیل کمار، کرشن کمار، سیتارام ہریجن ، پریم کمار، راج کمار، رام پرساد مانجھی، وغیرہ پولس موجود تھے۔