جئے للیتا کیلئے بھارت رتن کامطالبہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

نئی دہلی،(ایجنسی): تملناڈو کے وزیر اعلیٰ ای پلانی سوامی نے آج پیر کووزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جے للتا اور سی این انا دورے کو بھارت رتن دینے کامطالبہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پلانی سوامی نے کاکہ انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران جے للتا اور انا دورے کوبھارت رتن دیئے جانے کی مانگ ان کے سامنے رکھی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ا نہوںنے چنئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن کا نام بدلکر پھرسے آل انڈیا انا دراوڑ مونیتر کشگم (انا درمک) کے بانی ایم جی رام چندرن کے نام پر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مرکزی سرکار کے ذریعہ تیل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کمی کے بعد سے کئی ریاستوں نے اپنی جانب سے قیمتوں میں کمی کی ہے ۔ پلانی سوامی نے اس سلسلے میں پوچھے جانے پر کہاکہ انہیں ریاست میں مختلف فلاحی منصوبوں کو نافذ کرنے کے لئے رقم کی ضرورت ہے ۔ریاستی سرکار کی فائننشیل حالت کودیکھے ہوئے وہ ریاست میں ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔