ریاست

جرائم پیشوں نے گھر میں سو رہے ایک خاتون سمیت دو کو کیا ہلاک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر تھانہ حلقہ کے اندور بھوئیاں استھان کے نزدیک بدھ کی دیر شب نامعلوم جرائم پیشوں نے گھر میں گھس کر ایک خاتون و اسکے ساتھ رہ رہے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد سبھی جرائم پیشہ افراد آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقامی لوگوں کی اطلاعر پر پہنچی پولیس نے دونوں مہلوکین کی لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا۔ واقعہ کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ تھانہ حلقہ کے کلیان پور بستی باشندہ گڈو رائے کی پچھلے دس سالوں سے ریکھا دیوی کے ساتھ رہتا تھا ۔ریکھا کے اپنے سابق شوہر سنجیو سہنی سے چار بچے بھی ہیں ۔ شوہر سے ترک یعلق ہونے کے بعد ریکھا اپنی مان بسمتیا دیوی کے گھر اندور بھوئیاں استھان میں رہتی تھی ۔ بدھ کی شب سبھی اپنے گھر میں سزو رہے تھے تبھی رات کے قریب 12.30بجے بائک پر سوار تین کی تعداد میں جرائم پیشہ افراد پہنچے اور گھر کا دروازہ پیٹنے لگے آواز سنکر ریکھا کی ماں باہر نکلی اور جرائم پیشوں نے شراب کی مانگ کی ۔باسمتیا دیوی کے منع کرنے پر جرائم پیشہ افراد ناراض ہو گئے اور اسکے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے ۔ شور و غل سنکر جیسے ہی گڈو رائے کمرے سے باہر نکلا جرائم پیشوں نے اسے گولی مار دی جس سے جائے واردات پر ہی اسکی موت واقع ہو گئی۔ اسکے بعد سبھی جرائم پیشہ افراد اسکے گھر میں داخل ہوگئے اور کمرے میں سو رہی ریکھا دیوی کے مکنھ اور سر میں دو گولی مار دی جس سے موقع پر ہی ریکھا کی بھی موت واقع ہو گئی ۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں طرح ۔طرح کی چرچہ کی جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper