جھارکھنڈ مہیلا کانگریس کا گداگری پروگرام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-October-2018

رانچی (معیز الدین خاں)جھارکھنڈ ریاستی خاتون کانگریس کمیٹی کے ذریعہ ہاتما میں مہلوکین کے ورثہ کو مالی معاونت دینے کےلیے خاتون کانگریس کی جانب سے بھکچھاٹن پروگرام کی شروعات اپر بازار رانچی سے کی گئی پروگرام کی قیادت کمیٹی کی صدر گنجن سنگھ نے کی اس موقع پر رانچی مہانگر کانگریس کمیٹی کے صدر سریش سنگھ اور ریاستی خاتون کانگریس کی سینئر نائب صدر بابی بھگت بھی موجودتھی اس موقع پر ریاستی صدر گنجن سنگھ نے بتایا کہ یہ پروگرام کل بھی رانچی کے مین روڈ میں چلایا جائے اور 8 اکتوبر کو ہاتما کے مہلوکین کے ورثہ کو امددی رقم مہیا کرائی جائے گی۔