جیمزایلی سن اور تاسوکو ہونجو کو ملا میڈیسن کا نوبل ایوارڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-October-2018

اسٹاک ہوم – (یواین آئی)طب کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر امریکہ کے جیمز پی ایلی سن اور جاپان کے تاسوکوہونجوکو سال 2018کے میڈیسن کے نوبل انعام سے نوازے جانے کا پیر کے روز اعلان کیاگیا۔اس سال دیے جانے والے نوبل انعامات کا یہ پہلا اعلان ہے ۔

مسٹر ایلی سن ٹکساس یونیورسٹی اور مسٹر ہونجو جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں ۔دونوں سائنس دانوں نے کینسر کے علاج کے لئے نیاطریقہ ایجاد کیاہے جو علاج کے دوران مریض کی قوت مدافعت پر پڑنے والے منفی اثرات سے روکنے سے متعلق ہے ۔انھیں سویڈن کے کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ نے بیان جاری کرکے بتایاکہ دونوں کو 90لاکھ کرونا(10لاکھ ڈالر )انعام کے طورپر دیے جائیں گے ۔