سیاست سیاست

جے پی کا’سمپورن کرانتی’ کا اصول’ سمپورن وکاس کرانتی’ میں تبدیل ہو: مودی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

نئی دہلی، (سید شمیم احمد): ۔”سمپورن کرانتی ”کا اصول دے کر ملک کی سیاست میں اپنی الگ شناخت بنانے والے لوک نائک جے پرکاش کی 116ویں جینتی پر ملک انہیں سلام کر رہا ہے۔ صدرجمہوریہ ہند رامناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز انہیں سلام کرتے ہوئے ان کے ‘سمپورن کرانتی’ کے اصول کو”سمپورن وکاس کرانتی ” کے طور تبدیل کر نے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے کہا کہ مجاہد آزادی اور جمہوریت کے علمبردار لوک نائک جے پرکاش کی جینتی پر ان کو میں قوم کو حوصلہ دینے والی طاقت کے طور پر کرتا ہوں۔ انہوں نے ہر شہری کی آزادی اور ہر شخص کے وقار کے دفاع کے لئے سمجھوتہ کئے بغیر جدوجہد کرنے کا حوصلہ ہم سب کو دیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت عظیم جمہوریت پسند جے پی کو سلام کرتا ہے۔ ہماری جمہوریت کی حفاظت کے لئے اس کے عزم کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی جدوجہد آزادی کے لئے ان کی کوششوں کایاد کرتے ہیں اور حاشیہ پر کھڑے لوگوں کی فلاح کے لئے کام کرتے ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ لو ک نائک جے پرکاش آزادی کے اس دور میں نوجوان دلوں کے باعث ترغیب بن گئے تھے۔ اپنی زندگی میں ایک ایسے عزم سے متعارف کرایا اور جس عزم کے لئے انہوں نے خود سپردگی کر دی اور اپنی رحلت تک وہ زندگی کا ہر لمحہ مادروطن کے لئے ، ملک کے عوام کے فلاح کے لئے اور اپنے عزم کو پورا کرنے کے لئے وقف کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سونا تپتا ہے تو زیادہ نکھرتا ہے۔ ایمرجنسی میں بھارت کی جمہوریت تپی اور زیادہ نکھر کر ابھری۔ وہ جے پرکاش اور ان کے ساتھیوں کی مرہو ن منت ہے۔

About the author

Taasir Newspaper