خریف فصلوں کے لیے ڈیزل سبسیڈی 3سے بڑھا کر 5 کرنے کی ہدایت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-October-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج آفات انتظامیہ محکمہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی میٹنگ کے دوران کم بارش ہونے کے سبب فصل کی موجودہ صورتحال کم بارش ہونے کی وجہ سے آب پاشی زراعت محکمہ کی تیاریاں مختلف ضلعوں میں پینے کے پانی کی آبی سطح کی صورتحال کے بارے میں وزیراعلیٰ نے جائزہ لیا جائزہ کے دوران سکریٹری پی ایچ ای ڈی نے بتایاکہ دربھنگہ اور جہانا ٓباد ضلع میں آبی سطح میں کمی آئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ جہاں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے وہاں بلاک وار سروے کرالیں جہاں زیادہ گہرائی والے چاپہ کل کی ضرورت ہے وہاں اس کانظم کیا جائے اس کے ساتھ ہی خراب پڑے چاپہ کلوں کو بھی درست کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے پرنسپل سکریٹری تونائی کو ہدایت دی کہ کسانوں کے مفاد میں بجلی سب سیڈی جاری رکھتے ہوئے پہلے کی طرح ہی بجلی سپلائی برقرار رکھے تاکہ کسانوں کو آب پاشی میں مدد مل سکے۔وزیراعلیٰ نے خریف فصلوں کے لیے ڈیزل سب سیڈی 3سے بڑھا کر 5کرنے کی ہدایت دی بلاک وائز دھان کی فصل اور دیگر فصلوںکی موجودہ صورتحال کی جانکاری اور کسانوں کو کس قسم کی دیگر سہولت کی ضرورت ہے اس کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ۔مستقبل میں کم بارش ہونے کی صورت میں مویشیوں کے پینے کے پانی اور رکھ رکھائومیں جو انتظامات کرنے کی ہدایت پہلے دی گئی تھی اس سلسلے میں پھر سے معلومات حاصل کرنے کو کہا گیا انہوں نےا فسران کو ہدایت دی کہ وہ سب چیزوں کی تفصیلی جانکاری حاصل کرلیں تاکہ اگلی میٹنگ میں کسانوںکے حق میں فیصلہ لیا جا سکے ۔میٹنگ میں چیف سکریٹری دیپک کمار پرنسپل سکریٹری زراعت سدیپ کمار ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار ،پرنسپل سکریٹری توانائی پرتیہ امرت ،وزیراعلیٰ کے سکریٹری منیش کمار ورما اور پی ایچ ای ڈی کے سکریٹری جتیندر شریواستو سمیت اعلیٰ افسران موجودتھے۔