خواتین کاناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا مثبت قدم ہے،آشا بھونسلے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-October-2018

ممبئی۔( یو این این) بالی وڈ لیجنڈری گلو کارہ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ خواتین کا نا انصافی کے خلاف کھل کر سامنے آنا مثبت قدم ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لیجنڈری گلو کارہ نے خواتین کے ساتھ ہو نے والی نا انصافی کے پوچھے گئے سوال پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ ایک مثبت قدم ہے اور انہیں خو شی ہے کہ عورتیں اپنے ساتھ ہو نے والی نا انصافی اور مسائل کے خلاف پرکھل کر سامنے آکر بات کررہی ہیں۔