درگا پوجا کے موقع پر حفاظت کے چاق وچوبندانتظامات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

پورنیہ،( عاشق رحمانی)،درگا پوجا کے پیش نظر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی تہوار کو پرامن طور پر منانے میں مصروف ہیں۔ 19اکتوبر تک چلنے والے پوجا پروگرام کی تیاری کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ضلع کے سبھی 109 پوجا پنڈالوں پر چہل پہل شروع ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بھی امن وامان بنائے رکھنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ چپے چپے پر پولس کی نظر رہے گی۔ سول ڈریس میں بھی پولس عملوں کو تعینات کیاجائے گا۔ اس بار خواتین کے لئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ سبھی پوجا کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بھیڑ کے وقت سی سی ٹی وی فوٹیج پر ہرگھنٹہ مہیا کرائیں پولس کپتان پورے فیسٹیوسیزن کی خود مانٹرنگ کریں گے۔ 32 تھانوں میں لگاتار پیس کمیٹی کی میٹنگ کی گئی۔ ضلع کے سبھی 199 پنڈالوں میں پینے کے پانی ، میڈیکل کی سہولت کے ساتھ ساتھ سبھی طرح کی سہولت کمیٹی کی جانب سے مہیا کرائی جارہی ہے۔ سبھی پوجا کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مصروف ترین وقت میں حفاظت کا خاص انتظام کیاجائے۔ ضلع کے سبھی حساس مقامات کی نگرانی کی جائے ۔ اس بار انتظامیہ نے پوری طرح ہائی ٹیک انتظام کررکھاہے۔ ضلع مجسٹریٹ پردیب جھا نے شہر کے سبھی پندال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایاکہ جتنے بھی پوجا پنڈال ہے سبھی جگہ بھیڑ کے دوران سول ٹریس میں پولس عملوں کی تعیناتی رہے گی۔ ڈی ایم نےسبھی لوگوں سے اپیل کی کہ پوجا امن وامان ماحول میں منائیں ۔ ایس پی ویشال شرمانے سبھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ امن وامان اور خیر سگالی کے ماحول میں پوجا کریں کسی بھی حالت میں گھبرائیں نہیں۔ کسی بھی انجان شخص پر شک ہوتو فورا اس کی اطلاع پولس کو دیں۔