ریاست

دوکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کے سامان جل کر خاک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-October-2018

بیگوسرائے(نند کشور)، بیگوسرائے میں گذشتہ رات مین روڈ واقع لاڈو فیشن وسورج میوا اسٹور میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ کی لپٹوں کو دیکھ کر شہر میں ہرکمپ مچ گیا۔ ہزاروں لوگوں کے بھیڑ جمع ہوگئی۔ لیکن آگ کی لپٹیں اتنی زیادہ تھی کہ کسی آدمی کی ہمت نزدیک جانے کی نہیں ہوئی۔ لوگ فوراً دمکل گاڑی کو اطلاع دی۔ مو قع پر دودمکل گاڑی پہنچی اور گھنٹوں مشقت کرنے کے بعد آگ پر قابو پایاگیا۔ تب تک دوکان کا کپڑا اور فرنیچر جل کر خاک ہوگیاتھا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایاجاتاہے۔ کپڑے دوکاندار اودھ رائے کے دونوں لڑکا کنہیا رائے اور سورج رائے نے میڈیاسے بتایاکہ ہم نے اپنی زندگی کی گاڑھی کمائی سے فرنیچر اور کپڑے کی دوکان کھولنے میں 12لاکھ روپے لگائے تھے۔ اور درگا پوجھا کو لے کر پانچ لاکھ روپے کا کپڑا اور منگوائے تھے۔ اس آگ لگنے کے حادثہ میں دوکاندار کے اوپر گھر میں رہی ماں لیلا دیوی 45سالہ آگ کی چپیٹ میں آنے کی وجہ سے بری طرح جھلس گئی ۔ جس کا علاج شہر کے ایک پرائیویٹ کلینک پوکھریا بشن پور واقع ڈاکٹر رنجن کے یہاں چل رہاہے۔ پڑوسی دوکاندار نے بتایاکہ جس وقت آگ لگی تھی اس وقت کسی کی ہمت وہاں جانے کی نہیں ہورہی تھی پھر بھی ہم لوگوں نے اپنی ہمت جٹاکر گھر میں پھنسی دوکاندار کی ماں اور اس کے گھر سے دو گیس سلینڈر کسی طرح باہر نکالے۔ اور گیس سلینڈر نہیں نکالاجاتاتو ایک بڑاحادثہ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتاتھا۔جائے وقوع پر آگ لگنے کی اطلاع پاکر ٹاؤن تھانہ پولس اور آس پاس کے ہزاروں لوگوں نے کافی محنت کر آگ بجھانے میں مدد کیا۔

About the author

Taasir Newspaper