کھیل

دھونی وجے ہزارے ٹرافی میں کھیل سکتے ہیں

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-October-2018

نئی دہلی، (یو این آئی) سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی گھریلو وجے ہزارے ٹرافی یک روزہ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل سکتے ہیں۔جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد گھریلو ٹیم میں دھونی کے کھیلنے کی امید بندھی ہے۔ وہ جھارکھنڈ کی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں لیکن وہ گروپ لیگ میں اس کی طرف سے کھیلنے نہیں اترے تھے۔ وہ حال ہی میں ایشیا کپ میں بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔دھونی گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور ان کی بلے بازی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی محدود اووروں کے فارمیٹ میں ہی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ برس 15 ون ڈے اور سات ٹی۔20 بین الاقوامی میچوں میں ہی حصہ لیا ہے جبکہ گھریلو کرکٹ میں بھی وہ حصہ نہیں لیتے ۔وجے ہزارے ٹرافی کے سبھی ناک آؤٹ میچ بینگلورو میں کھیلیں جائیں گے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar