راجد نے منایا جے پرکاش نارائن کا یوم پیدائش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-October-2018

مظفرپور(اسلم رحمانی)، سٹی راجد کے ضلع صدر وسیم احمد منا کی صدارت میں لوک نایک جے پرکاش نارائن کی یوم پیدائش کے موقع پر خلوصیت کے ساتھ سٹی راجد کے کارکنان کے ذریعہ خراج عقیدت راجد دفتر اسلام پور واقع راعین مارکٹ میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر راجد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ لوک نایک جے پرکاش نارائن مجاہد آزادی اور ملک کے لیڈر تھے وہ سماجی خدمت گار تھے جنہیں لوک نایک کے نام کے جانا جاتاہے۔ وہ کابینہ اور پارلیمانی حلقہ سے نہیں تھے۔ پھر بھی سیاست کے تئیں ہمیشہ ان کا لگاؤ رہا۔ اس پروگرام میں شامل لوگوں میں شریش رام بھولا، کیشوپٹیل برجیش پاسوان، سنجے کمار، ویریندر کمار، انور علی، سیف علی، نور عالم، محمد شمیم ، سید فضل حیدر مہتاب عالم وغیرہ موجودتھے۔