راشٹر وادی جن کانگریس پارٹی نے کلکٹریٹ احاطہ میں دیادھرنا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-October-2018

بتیا(انیس الوریٰ)، راشٹروادی جن کانگریس نے اپنی چار نکاتی مطالبہ کو لے کر بتیا کلکٹریٹ کے احاطہ میں ایک روزہ دھرنادیا۔اور ضلع مجسٹریٹ سے مل کر ایک میمورنڈم پیش کیا۔ دھرنا کے ذریعہ مرکزی حکومت سے مالی بنیاد پر ریزرویشن دینے سوامی ناتھن آیوک کی سفارش کو نافذ کرنے وغیرہ کو لے کر اپنا مطالبہ رکھا۔ دھرنے کی قیادت پارٹی کے قومی صدر شمبھوناتھ سنہا کررہے تھے۔ وہیں دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے قومی ترجمان دھریندر کمار چودھری نےکہا کہ راشٹریہ وادی جن کانگریس پارٹی غریب کسان اور نوجوان کی پارٹی ہے۔ اور یہ پارٹی غریبوں  کسانوں اور ملک کے بیروزگار نوجوانوں کے حق کی لڑائی لڑتی ہے۔ دھریندر چودھری نے مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اپنی کئے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کی حکومت میں کسانوں کا خودکشی کا سلسلہ جاری ہے ملک میں ہرسال دوکروڑ بے روزگار نوجوان کو روزگار مہیا کرانے کی جگہ انہیں پکوڑے بیچنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ جو پڑھے لکھے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے۔ملک میں بڑھتے عصمت دری کا معاملہ سے بہو بیٹیاں اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہے۔ صاف بھارت کاغذی کھانہ پوری تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔ مرکزی حکومت سرمایہ داروں اور بھگوڑوں کے آس پاس تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔ کالادھن کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ دھرنا کو خطاب کرنے والوں میں روینندن سہائے راج کشور سنگھ، ششی کانت شرما، سدھیر کمار، منجیش شرما، شلیندر مشر ، محمد اکبر وغیرہ لیڈر شامل تھے۔