رام پال اور اس کے بیٹے سمیت 15کو عمر قید

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-October-2018

حصار،(یواین آئی)حصار کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج ڈی آر چالیا کی عدالت نے آج ستلوک آشرم کو چلانے والے رام پال،اس کے بیٹے ویریندر سمیت 15قصورواروں کو عمر قید اور ایک -ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ بروالا میں واقع ستلوک آشرم میں نومبر 2014 میں چار خواتین اور ایک بچے کی موت کے ہوئے معاملے میں کیس نمبر 429 میں جمعرات کو سبھی ملزمین کو کورٹ نے قصوروارقرار دیا تھا۔ان سبھی کو حصار کی سینٹرل جیل -1 میں لگی اسپیشل کورٹ نے سزا سنائی ہے۔کورٹ نے سبھی 15قصورواروں رام پال،اس کے بیٹے ویریندر،بھانجے جوگندر،بہن پونم،موسی ساوتری،حمایتی ببیتا،ترجمان راج کپور عرف پریتم،راجیندر،ستبیر سنگھ،سونو داس، دیوندر،جگدیش،سکھویر سنگھ،خوشحال سنگھ،انل کمار کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔سبھی قصورواروں کو تین دفعات میں عمرقید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔دفعہ 302(قتل)میں سبھی کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گی اہے،دفعہ 120بی (سازش کرنے)کے جرم میں عمر قید اور ایک ایک لاجھ روپے کا جرمانہ اور دفعہ 343 (لوگوں کو یرغمال بنانے)میں 2-2سال کی قید اور 5-5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔