راہل گاندھی گوالیار ،چنبل کے2روزہ دورہ پر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-October-2018

گوالیار (یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی کل سے گوالیار-چنبل ڈویژن کے دو روزہ دورہ پر رہیں گے۔وہ اس دوران مندر، مسجد، گرودوارہ میں درشن کرنے کے بعد روڈ شو کرکے عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی کل صبح ساڑھے دس بجے خصوصی طیارہ سے گوالیار پہنچیں گے۔ وہ وہاں سے پونے گیارہ بجے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہو کر سوا گیارہ بجے دتیا پہنچیں گے۔ مسٹر گاندھی دوپہر 12 بجے تک دتیا اسٹیڈیم میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ ڈھائی بجے ڈبرا پہنچیں گے اور عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ مسٹر گاندھی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سوا چار بجے ڈبرا سے گوالیار کے لئے روانہ ہوں گے۔