رخصت پذیر سینئر ایس پی منوج کمارکودیا گیا شاندار الوداعیہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-October-2018

دربھنگہ : (عبدالمتین قاسمی ) دربھنگہ کے رخصت پذیر سینئر ایس پی منوج کمار کو محکمہ جنگلات کے کانفرنس ہال میں پر خلوص استقبالیہ دیا گیا ۔سوموار کو منعقد الوداعیہ پروگرام میں ضلع انتظامیہ ، میڈیا ،دربھنگہ ضلع محرم کمیٹی ، درگاہ پوجا کمیٹی اور ضلع امن کمیٹی کی طرف سے انہیں پاگ چادر ، مومنٹو ، متھلا پینٹنگ دے کر عزت افزائی کی گئی ۔ اس موقع پر کمشنر مینک بربرے نے کہا کہ منوج کمار اچھے اور ایماندار پولیس افسر ہیں ۔انہو ںنے کم مدت میں جو کام کردکھایاہے اسے دربھنگہ کے لوگ کبھی نہیں فراموش نہیں کرسکیںگے ۔ زمینی تنازعات کو حل کرانے ، ضلع میں بھائی چارگی اور امن وامان قائم کرنے میں ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ اس کیلئے وہ مبارک باد کے حقدار ہیں ۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے کہا کہ ان کے آنے سے بہت سی امیدیں بندھی تھیں، لیکن اب بہت کم وقت میںہی چلے جانے کا دکھ ہورہا ہے ۔ وہ جہاں بھی رہیں گے اپنی پہنچان چھوڑ جائیں گے۔ وہ سنجیدہ اور فرض شناس پولیس افسراہیں اپنے ماتحت افسران سے کیسے کا م لیا جاتا ہے اس میں مہارت رکھتے ہیں ۔ انہو ںنے چوکیداروں کے ساتھ بیٹھک کی اور انہیں کام کرنے کا طریقہ ٹیچر کے طور پر بتانے کا کام کیایہ ان کی خوبی ہے ۔الوداعیہ تقریب میں سینئر ایس پی منوج کمار نے جذباتی انداز میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ جیسے ضلع مجسٹریٹ اور مینک بربرے جیسے کمشنر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا ۔ ان لوگوں کے ساتھ گذارے وقت کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا ۔ انہو ںنیکہا کہ کم میری مدت کار میں جو بھی کچھ بھی دربھنگہ پولیس کو کامیابی ملی ہے ،اس کے پیچھے اصل میں ماتحت افسران کی محنت ہے ۔میں نے تو بس ان کی رہنمائی کرنے کا کام کیا ہے ۔ دربھنگہ کے لوگ ملنسار اورمہذب ہیں ۔ اس موقع پر ٹاؤن کمشنر مہندر کمار ، ڈی آئی جی اور ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا ۔ استقبالیہ کلمات صدر ڈی ایس پی انوج کمار نے پیش کیا ۔ نظامت کے فرائض صحافی نوین کمار سنہا نے انجام دیا ۔ ڈی ایف او سنیل کمار کے علاوہ بینی پورڈی ایس پی امیشور چودھری ، بیرول ڈی ایس پی دلیپ جھا ، ڈی ایس پی گوتم کمار سمیت سرکل انسپکٹر ، تھانہ انچارج اور نامہ نگاروں نے گلدستہ پیش کرکے عزت افزائی کی ۔ الوداعیہ تقریب میں شرف عالم تمنا ، شیام کشور پردھان ، اشوک نایک ، رستم قریشی ، امان اللہ خان اللن ، عرفان احمد پیدل ، دیوندر ٹھاکر ، آفتاب جیلانی ، فردوس علی ایڈوکیٹ ،محمد کلام عرف گڈو ، بیور و کمار پاسوان نے گلپوشی کی ۔