رسوئیا کی 5روزہ ہڑتال شروع ،نہیں جلے گا چولہا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-October-2018

مظفرپور،(اسلم رحمانی) بہار ریاست اسکول رسوئی یونین کے ذریعہ ریاستی سطح پر پانچ روزہ ہڑتال کے تحت 5 سے 9اکتوبر تک ہڑتال پررہے گی۔ رسوئی یونین کے ضلع سکریٹری طیب انصاری نے بتایا کہ بہار میں رسوئیوں کو پورے سال محض دس مہینے تک فی ماہ 1250 روپئے ملتا ہے کئی مہینے تک بقایہ بھی رہتا ہے۔ ہر قسم کاکام کروانے کے باوجود انہیں پارٹ ٹائیم ورکر کہاجاتا ہے رسوئیا مورخہ 05.10.2018 سے پانچ روزہ ہڑتال پر رہیں گے۔ رسوئیوں کامطالبہ مندرجہ ذیل ہیں۔ رسویا کا فی ماہ تنخوا ہ 18 ہزارروپیہ کیا جائے۔ رسویا کو سرکاری درجہ دیا جائے۔سبھی طرح کی چھٹی مہیا کرائی جائے۔ اسکول میں خواتین کے لئے بیت الخلاءکی تعمیر کرائی جائے۔ زچہ بچہ کی چھٹی ،مڈیکل چھٹی اور اچانک چھٹی بھی مہیاکرائی جائے۔ کام مخالف پالیسی واپس لی جائے۔ بلاک سکریٹری شتروگھن سہنی نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے آشاکارکنان کا تنخواہ دوگنا اور آنگن باڑی سیویکاسہائیکا کا ڈیڑھ گنا تنخواہ کردیا لیکن رسوئیوں کو اس سےدور رکھاگیا۔ حکومت کا یہ رویہ بھید بھاؤ سے آراستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہم لوگوں نے سلسلے وار طریقے سے لڑائی لڑنے کامن بنالیا ہے۔ جب تک یکساں کام کے لئےیکساں تنخواہ نافذ نہیں کیاجائے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرہ میں ریتادیوی، سنینادیوی، گوداوری دیوی، انارسی دیوی، رینودیوی، محمد اسرائیل، راجیش کمار، سمیت سینکڑوں لوگ شامل تھے۔